اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

 اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

کراچی(این این آئی)اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اس وقت ان کا علاج انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں جاری ہے۔

اداکارہ نے خود ہسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہیں آکسیجن ماسک اور آئی وی لائنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حنا رضوی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ جس پر شوبز شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ حنا رضوی پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی ایک سینئر اداکارہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں