اداکارہ میرا کے والد دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

اداکارہ میرا کے والد دل کا  دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

کراچی (این این آئی) اداکارہ میرا نے والد کے دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ میرے والد کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،والد کے دل کی 3شریانیں بلاک ہیں جس وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے ۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے سرجریز کے متعدد طریقہ کار کی تجاویز دی ہیں اور متوقع طور پر والد کے 3 آپریشن ہوں گے، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ میرے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں