صحیفہ جبار کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

صحیفہ جبار کے بولڈ لباس پر  سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (این این آئی) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کو اپنے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ تقریب میں نئے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ،ان کا مغربی طرز کا لباس بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا، انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ منی اسکرٹ زیب تن کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کی کوئی حد نہیں ہے اور نہ ہی انہیں یہ سب کرنے سے کوئی روکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں