ہیری پوٹر سیریز کے دوسرے سیزن کی بھی تصدیق کر دی گئی
لاہور(شوبزڈیسک)ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ ایچ بی او نے شو کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے سیزن کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
ناول نگار جے کے رولنگ کی عالمی شہرت یافتہ کہانی کو نئی ٹی وی سیریز کی شکل دی جا رہی ہے ، رپورٹس کے مطابق پہلے سیزن کا ٹریلر مارچ میں جاری کیا گیا تھا جبکہ دوسرا سیزن ‘ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکریٹس’ پر مبنی ہوگاجس کی پروڈکشن رواں سال شروع ہونے کا امکان ہے۔