فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا:میرا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا۔
کراچی پریس کلب آمد پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی میرے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں، جب بھی نئی فلم آتی ہے تو کراچی آتی ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے فلم میں بہتر سے بہتر کام کروں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا آسان نہیں ہے ، پوری دنیا میں فلم سائیکو کی بات ہورہی ہے ، فلم سپر ہٹ ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ فلم کا پارٹ 2 کراچی میں بنائیں گے۔