گلوکار علی ظفر کی کل اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گے
لاہور(شوبزڈیسک )نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کی کل 18مئی کو اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گے ۔
علی ظفر 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم حقہ پانی کے گانے چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی،اس گانے کی البم کی دنیا بھر میں 50لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔انہوں نے بالی ووڈ کی فلمو ں میں بھی اداکاری کی ،علی ظفر کومتعددایوارڈز سے نوازا گیا ۔