سحر ہاشمی ڈرامہ سیریل ‘‘سہیلیاں ایسی ہوتی ہیں ’’کے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ سحر ہاشمی کو نئی ڈرامہ سیریل ‘‘سہیلیاں ایسی ہوتی ہیں ’’کے مرکزی کردار میں کاسٹ کر لیا گیا ۔
ڈرامہ ڈائریکٹر اریبہ عارف نے کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ سحر ہاشمی کو اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ عنقریب ڈرامے کی ریکارڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیاجائے گا ۔ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں دانش تیمور،اعجاز اسلم، عدنان جیلانی سمیت دیگر شامل ہیں۔