عمران خان نے سنگل پیرنٹنگ کی مشکلات بیان کردیں

عمران خان نے سنگل پیرنٹنگ  کی مشکلات بیان کردیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کی مشکلات بارے بات کی ،ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ بطور سنگل والد مجھے اپنی بیٹی امارا کے لیے پلے ڈیٹس کا انتظام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

عمران خان نے کہا میں بیٹی کے دوستوں کی ماؤں کو میسج کرتا تھا کہ کیا آپ کا بچہ کھیلنے آسکتا ہے ؟ لیکن اکثر جواب ملتا تھا کہ نہیں، مسلسل انکار نے بیٹی کی ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالا۔عمران نے مزید کہا کہ گھر میں کوئی خاتون موجود نہیں، اس لیے لوگ بچوں کو میرے گھر بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں