عائشہ عمر کی ان سے منسوب متنازعہ،جعلی بیان کی تردید

عائشہ عمر کی ان سے منسوب متنازعہ،جعلی بیان کی تردید

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے ایک متنازعہ اور جعلی بیان کی سختی سے تردید کردی۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا تھا جس میں دعوی کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھر میں سکون نہیں پاتے ، انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کرلینے چاہئیں۔تاہم انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے کہا کہ یہ سراسر بکواس ہے ، میں نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہوں اور نہ ہی ایسا بیان دے سکتی ہوں، دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات میرے نزدیک مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، یہ میرے وجود کے ہر احساس کے خلاف ہے ۔ لوگ کسی بھی خبر یا بیان کو پھیلانے سے پہلے اپنے ذرائع کی تصدیق کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں