رنگیلا کی21ویں برسی کل منائی جائے گی

رنگیلا کی21ویں برسی  کل منائی جائے گی

لاہور ( شوبزدیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی21ویں برسی کل منائی جائے گی۔

سعید خان المعروف رنگیلاکا تعلق پختون فیملی سے تھا وہ 1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے اور بعد ا زاں ہجرت کر کے پشاور اور پھر لاہور مقیم ہو گئے ۔رنگیلا نے 650سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔رنگیلا نے نے تین شادیاں کیں اور ان کی 8بیٹیاں اور 6بیٹے ہیں۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں