سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہونے پر مداح شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا صارفین جب اداکار کی پروفائل کھولنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں خالی پیج اور سلمان خان کے نام کی جگہ انسٹاگرام یوزر لکھا نظر آیا جس کے بعد مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں۔کئی صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے ، ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا پھر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔تاہم تقریبا آدھے گھنٹے بعد سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا۔