اداکاررنویر سنگھ نے اپنے اوپر لگی پابندی پر خاموشی توڑ دی

اداکاررنویر سنگھ نے اپنے اوپر  لگی پابندی پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کی جانب سے اپنے اوپر لگی پابندی پر خاموشی توڑ دی۔

رنویر کے ترجمان نے ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ رنویر سنگھ فلمی برادری اور ڈان فرنچائز سے وابستہ ہر فرد کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ڈان 3 سے متعلق حالیہ معاملات کے دوران انہوں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیشہ ورانہ معاملات اور ذاتی تعلقات کو وقار، پختگی اور باہمی احترام کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں