اس بار میری قربانی بڑی سٹائلش رہی: نادیہ خان

اس بار میری قربانی بڑی  سٹائلش رہی: نادیہ خان

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال میری قربانی روایتی انداز کے بجائے انتہائی سٹائلش رہی، کیونکہ مجھے قربانی کا گوشت صاف ستھرے پیکٹس میں گھر بیٹھے موصول ہو گیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی آن لائن قربانی کی تفصیلات شیئر کیں اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس بار عید پر مجھے پیکٹس ملے ، لیکن وہ پنکی والے پیکٹس نہیں تھے ، بلکہ گوشت کے پیکٹس تھے ،جس پر پروگرام میں موجود افراد مسکرا اٹھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں