شادی آسان نہیں، ایک بڑی ذمے داری ہے :ارسلان خان
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکار ارسلان خان نے شادی شدہ زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ہرگز آسان نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمے داری ہے ،یہ ایک مشکل اور ذمہ داریوں سے بھرپور رشتہ ہے ۔
جس کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی صرف شوق یا وقتی جذبات کی بنیاد پر نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس وقت کرنی چاہیے جب انسان ذمے داریاں اٹھانے کے لیے مکمل تیار ہو۔