معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی چالیسویں برسی 2جون کو منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی چالیسویں برسی 2جون کو منائی جائے گی۔
دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ‘‘ الف نون ’’ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ‘‘ وطن کا سپاہی ’’ سے کیا تھا ۔ ننھا نے زندگی بھر لوگوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ ان کی اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی دردناک تھا۔