میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا:ندا یاسر
کراچی(آئی این پی)میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنی 20 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ کی دانشمندانہ سوچ نے میری شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنے مارننگ شو میں ندا یاسر نے کہا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں جب بھی یاسر نواز یا سسرال سے متعلق کوئی مسئلہ پیش آتا، میں فورا اپنی والدہ کے پاس جا کر رونا دھونا شروع کر دیتی تھی،میری والدہ کبھی میرے آنسوؤں یا شکایتوں کو بنیاد بنا کر میرے شوہر کے خلاف رائے قائم نہیں کرتی تھیں۔