بالی ووڈ سے دور ہو کر حقیقی زندگی کو سمجھنا چاہتی تھی: کنگنا
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں نے حقیقی زندگی اور عام لوگوں کے مسائل کو سمجھنے کیلئے خود کو بالی ووڈ کی دنیا سے کسی حد تک دور رکھا۔
نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران کنگنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اکثر ایک محدود دنیا میں رہنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ زمینی حقائق سے دور ہو جاتے ہیں ، جب میں نے اس فلم کے کردار پر کام شروع کیا تو مجھے احساس ہوا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ میں فلمی دنیا سے کچھ دوری اختیار کروں اور عام لوگوں کے درمیان وقت گزاروں۔