ہمیشہ ہیروئن کا کردار نہیں رہتا، میں اس کیلئے تیار ہوں:ماہرہ

ہمیشہ ہیروئن کا کردار نہیں رہتا، میں اس کیلئے تیار ہوں:ماہرہ

دبئی (این این آئی)سپر سٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے ۔

دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ایک خصوصی نشست کہانی سے کردار تک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں بہت پسند ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو بے حد اہم سمجھتی ہوں لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی، مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت آئے گا جب مجھے ہیروئن کے کردار نہیں ملیں گے ، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت قریب بھی آ رہا ہے اور میں اس سے بالکل مطمئن ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں