بوبی نے منیشا کیساتھ رومانوی مناظر نہ فلمانے کی وجہ بتادی

بوبی نے منیشا کیساتھ رومانوی  مناظر نہ فلمانے کی وجہ بتادی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی مشہور فلم گپت کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ رومانوی منظر کی عکس بندی سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی۔

ٍ ایک پروگرام میں بوبی دیول نے بتایا کہ منیشا بڑے شوق سے ‘چنا زور گرم’کھا رہی تھیں بعد ازاں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران منیشا کو ان کی ٹھوڑی پر کاٹنے کا تاثر دینا تھا۔بوبی نے بتایا کہ پیاز کی تیز خوشبو کے باعث وہ منظر کے مطابق تاثرات دینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے تاہم منیشا کے رویے میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں