ثانیہ سعید نے شادی اور معاشرتی دہرے معیار پر سوال اٹھا دیئے

ثانیہ سعید نے شادی اور معاشرتی دہرے معیار پر سوال اٹھا دیئے

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شادی، سمجھوتے اور جذباتی استحصال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں رائج روایتی تصورات پر سوال اٹھا دیئے ،ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ۔۔۔

 ہمارے معاشرے میں اکثر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ کامیاب شادی وہی ہے جس میں انسان ہر حال میں سمجھوتہ کرتا رہے اور اپنی خوشی قربان کر دے ، لیکن اس سوچ پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی بھی مرد یا عورت شادی اس نیت سے نہیں کرتا کہ گھر برباد ہو یا رشتہ ناکام ہو جائے ، تاہم بعض اوقات تعلقات کا ڈھانچہ ایسا ہوتا ہے کہ مردوں کو خواتین کے مقابلے میں زیادہ آزادی حاصل ہوتی ہے ۔ مرد عموماً اپنے غصے یا جذبات کے اظہار کے لیے مختلف راستے اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ بعض اوقات جھگڑوں کے دوران جذباتی دباؤ، مسلسل طعنے یا گیس لائٹنگ جیسے رویے بھی اختیار کیے جاتے ہیں، بعض مرد گھر سے نکل کر خود کو وقتی طور پر پُرسکون کر لیتے ہیں، لیکن خواتین کے پاس اکثر ایسے مواقع نہیں ہوتے ۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے جوڑے شادی سے پہلے ایک دوسرے کو گہرائی سے سمجھنے کا مناسب موقع نہیں پاتے۔ ، جس کے باعث بعد میں تعلقات میں آنے والے مسائل سے نمٹنا مزید مشکل ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں