حقیقی سپر سٹارڈم فہد مصطفی کے پاس ہے :عماد عرفانی

حقیقی سپر سٹارڈم فہد مصطفی کے پاس ہے :عماد عرفانی

کراچی (آئی این پی)اداکار اور سپر ماڈل عماد عرفانی نے حال ہی میں اداکار فہد مصطفی کی بے مثال مقبولیت کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

عماد عرفانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر موجودہ دور میں پاکستان میں حقیقی سپر سٹارڈم کسی کے پاس ہے تو وہ فہد مصطفی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ میری فہد مصطفی کے ساتھ قریبی دوستی ہے ، ایک موقع پر ڈرامے کی شوٹنگ سینٹرل جیل کراچی میں ہو رہی تھی، جہاں میں نے فہد مصطفی کی مقبولیت کا ایسا منظر دیکھا جو حیران کن تھا۔عماد عرفانی نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ہر چند منٹ بعد جیل کا کوئی نہ کوئی اہلکار صرف فہد مصطفی کو دیکھنے اور ان سے ملنے آ جاتا تھا، میں نے فہد مصطفی کی وہ مقبولیت دیکھی ہے جو بہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں