نادیہ خان کی ایشوریا اور کترینہ کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید
کراچی (آئی این پی)ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی اداکاراؤں ایشوریا اور کترینہ کے مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پروسیجرز نے ان کی فطری خوبصورتی کو متاثر کیا ہے ۔۔
نادیہ خان نے کہا کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، لیکن مبینہ طور پر ان پروسیجرز کے بعد ان کے چہروں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی، اگر ان کیساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بعض اوقات علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔