ہمیں پتہ ہے پاکستان کی نمائندگی کیسے کرنی:بلال سعید

ہمیں پتہ ہے پاکستان کی نمائندگی کیسے کرنی:بلال سعید

لندن(آئی این پی )گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر دیکھا گیا ۔ صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے ۔گلوکار بلال سعید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، اگر آس پاس لوگ شراب پی رہے ہیں تو مطلب ہم بھی شراب پی رہے ہیں،بلال سعید نے ناقدین سے مزید کہا کہ آپ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے ، ہم اپنے فن سے پاکستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں