مامیا شاہ جعفر نے آٹو امیون بیماری سے جدوجہد کی داستان سنادی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل مامیا شاہ جعفر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے آٹو امیون بیماری لوپس کا سامنا کر رہی ہیں، جس کے باعث انہیں شدید جسمانی تکالیف اور طویل علاج سے گزرنا پڑا۔
مامیا شاہ جعفر نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق سفر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میرے لیے انتہائی مشکل رہا۔انہوں نے کہا کہ لوپس جیسی دائمی بیماری کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں، تاہم میں تمام مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہار رہی۔مشکل وقت میں میرے شوہر ہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔