شاہ رخ اور فرح نے ممبئی میں گھر خریدنے میں مدد کی:شریاس تلپڑے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار شریاس تلپڑے نے انکشاف کیا کہ کس طرح شاہ رخ اور فرح خان نے فلم اوم شانتی اوم کے بعد انہیں ممبئی میں انکا پہلا گھر خریدنے میں مدد کی۔
شریاس نے کہا کہ وہ ان دنوں بینک گئے اور لون کی بات کی، لیکن میں ہوم لون کی رقم کے لیے کوالیفائی نہیں کر رہا تھا۔ بینک میں موجود خاتون نے کہا کہ شاہ رخ کا تصدیقی خط لا سکتے ہیں،جس پر میں نے فرح خان کو فون کیا اور صرف دو دن میں انہوں نے شاہ رخ کا سفارشی خط دلوایا اور اسی شام بینک نے میرا قرض منظور کر لیا۔