صحیفہ جبار خٹک کے مردانہ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید
کراچی (آئی این پی) ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔
صحیفہ حال ہی میں اپنے آبائی علاقے کے دورے کے دوران آف وائٹ رنگ کا مردانہ کرتا شلوار زیب تن کیے چھوٹے بالوں کے ساتھ ایک منفرد انداز میں نظر آئیں۔اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے ۔ تاہم صحیفہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور ان کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔