خواتین کے احترام پر برطانوی پارلیمنٹ کا فضا علی کیلئے اعزاز
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، جس کے بعد اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
تاہم اس اعزاز کے اعلان کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر اس حوالے سے نئی بحث بھی شروع ہو گئی۔ فضا علی کو یہ اعزاز خواتین کے احترام کے فروغ اور ذمہ دار میڈیا کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ شاید یہ اعزاز اعجاز خان کی وجہ سے ملا، جبکہ کچھ نے سوال کیا کہ فضا علی نے خواتین کے حقوق یا ذمہ دار میڈیا کے حوالے سے ایسی کون سی نمایاں خدمات انجام دی ہیں جن کی بنیاد پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔