عدنان صدیقی کے تنگ کرنے پر پروڈکشن چھوڑ دی:کاظم پاشا
کراچی (آئی این پی)سینئر پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے والد کاظم پاشا کا کہنا ہے کہ ایک پروجیکٹ میں اداکار عدنان صدیقی نے مجھے اتنا تنگ کیا کہ میں نے اس کے بعد پروڈکشن چھوڑ دی۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ کے سفر کے ٹکٹ کے علاوہ اپنے بچوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نینی کے سفری انتظامات کی بھی درخواست کی، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے وضاحت کی کہ میرا مقصد کبھی بھی کاظم پاشا کو پریشان کرنا نہیں تھا شرارت اور خوش مزاجی کے طور پر ایسی بات کرتا تھا۔