فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی جیت پر نورا فتحی کی آنکھیں نم
نیویارک(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈکپ میں شاندار کامیابی پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں۔
میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود مراکشی نژاد سٹار نے اپنی خوشی، بے چینی اور جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ۔ بالآخر مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی تو نورا جذباتی ہو گئیں۔انہوں نے خوشی سے کہا، ہم گھر نہیں جا رہے ، ہم کوالیفائی کر گئے ! اور جشن مناتے ہوئے رقص بھی کیا۔