کسی بھارتی چینل کو اپنے گانوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی:سجاد علی

کسی بھارتی چینل کو اپنے گانوں کے  استعمال کی اجازت نہیں دی:سجاد علی

کراچی (آئی این پی)گلوکار سجاد علی نے اپنے مقبول گیت راوی ایک بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو میں پیشکش کے بعد کاپی رائٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھی بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے گانوں کے استعمال یا ان کے کاپی رائٹ سے متعلق کوئی اجازت نہیں دی۔سجاد علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا گانا بغیر اجازت استعمال کر رہے ہیں، اب میری قانونی ٹیم اس معاملے میں متعلقہ چینل سے رابطہ کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں