نامناسب تصاویر لینا بند کریں نیہا دھوپیا پاپارازی پر برہم

نامناسب تصاویر لینا بند کریں نیہا دھوپیا پاپارازی پر برہم

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاپارازی کی جانب سے نامناسب انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایسی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کی ہے ۔

ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران نیہا دھوپیا براہِ راست فوٹوگرافروں کے پاس گئیں اور کہا کہ بدتمیزی سے بیک شاٹ کون لیتا ہے ؟ یہ مت کیا کریں، نہ میرے ساتھ اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ، ہم یہ بات بار بار کہہ کر تھک گئے ہیں، ہم باہر آتے ہیں اور آپ لوگ اس طرح کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں