مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی مستحق ہوں:کنزہ ہاشمی

 مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی مستحق ہوں:کنزہ ہاشمی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ اور ماڈل کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے کئی مواقع پر محسوس ہوا کہ بطور اداکارہ مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے ، لیکن اس بات پر مجھے افسوس نہیں۔ان کے مطابق لوگ میری صلاحیتوں سے واقف ہیں، اس لیے میں اطمینان کے ساتھ اپنے سفر پر توجہ دے رہی ہوں اور مسلسل محنت کر رہی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں