ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے :عالیہ بھٹ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے گھر کی اصل الفا نہ وہ ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بلکہ ان کی ننھی بیٹی راہا کپور ہے ۔
اپنی آنے والی فلم الفا کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی وہ الفا اور رنبیر کپور اینیمل ہیں؟ اس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے ۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ راہا گھر میں سب فیصلے کرتی ہے اور ہمیں اکثر مشورے بھی دیتی رہتی ہے ۔