کیرئیر میں بڑی سکرین کو زیادہ انجوائے کیا ہے :صائمہ نور

کیرئیر میں بڑی سکرین کو زیادہ انجوائے کیا ہے :صائمہ نور

لاہور(آئی این پی )صائمہ نور نے کہا ہے کہ چھوٹی اور بڑی سکرین کا الگ الگ لطف ہے ، میں نے اپنے کیرئیر میں بڑی سکرین کو زیادہ انجوائے کیا ہے۔

 ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں ایسی ایسی شاہکار فلمیں بنی ہیں جنہوں نے بزنس کے ریکارڈ قائم کئے ۔ اب ہماری انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجی بھی آرہی ہے جس سے معیار میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا لیکن ٹی وی سے رشتہ بر قرار نہیں رہ سکا اور واپس بڑی سکرین پر آ گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں