فلم کنگ شاہ رخ کے کیریئر کا سب سے مہنگا منصوبہ قرار

 فلم کنگ شاہ رخ کے کیریئر کا سب سے مہنگا منصوبہ قرار

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ کو ان کے فلمی کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کنگ کا بجٹ تقریبا 450 کروڑ بھارتی روپے بتایا جا رہا ہے ، جس میں تشہیری اخراجات اور شاہ رخ خان کا معاوضہ شامل نہیں۔کنگ بجٹ کے لحاظ سے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں جوان تقریبا 400 کروڑ روپے اور پٹھان تقریبا 350 کروڑ روپے سے بھی آگے نکل سکتی ہے ۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ مئی 2025میں شروع ہوئی تھی اور اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سے زائد دن تک فلم بندی کی جا چکی ہے ، توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ اگست 2026 میں مکمل کر لی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں