ٹک ٹاک پر ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں، ٹرمپ کا دعوی

ٹک ٹاک پر ٹیلر سوئفٹ سے  زیادہ مقبول ہوں، ٹرمپ کا دعوی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بااثر شخصیت ہوں، جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مجھ سے کافی پیچھے ہیں۔

حال ہی میں وائٹ ہاؤ س میں میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روز قبل نئے اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر کون ہے ؟ ٹرمپ یعنی میں، میں پہلے نمبر پر ہوں، ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر ہیں، میں بہت بڑے مارجن سے پہلے نمبر پر ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں