ڈاکٹر ازقا عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

ڈاکٹر ازقا عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

لندن(شوبز ڈیسک)برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر ازقا سہیل کو مس سپرانیشنل پاکستان 2026 منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ پولینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس سپرانیشنل 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پولینڈ میں ہونے والا یہ مقابلہ دنیا کے پانچ بڑے عالمی بیوٹی پیجنٹس میں شمار کیا جاتا ہے جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں اپنے ملک کی ثقافت، روایات، سماجی خدمات اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرتی ہیں۔ڈاکٹر ازقا سہیل پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر اور ایس تھیٹک پریکٹیشنر ہیں، وہ برطانیہ میں طب کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں اور لندن میں قائم فلاحی تنظیم اڈانا کے بورڈ کی رکن بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں