میں کھانے کیلئے زندہ ہوں،کریتی سینن کا ڈائٹ سے متعلق انکشاف

میں کھانے کیلئے زندہ ہوں،کریتی سینن کا ڈائٹ سے متعلق انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ سخت ڈائٹ پلان فالو نہیں کرتی بلکہ اعتدال کے ساتھ سب کچھ کھاتی ہوں۔

 کریتی سینن نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چیٹ ڈے کی ضرورت نہیں پڑتی، میں سب کچھ کھاتی ہوں بس کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران احتیاط کی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میں کھانے کیلئے زندہ ہوں، مجھے ہر طرح کا کھانا بہت پسند ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں