برطانیہ کی گلوکارہ بونی ٹیلر 75سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
لندن(آئی این پی)برطانیہ کی معروف گلوکارہ بونی ٹیلر 75سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کرگئیں۔
برطانوی گلوکارہ ہسپتال میں آنتوں کی سرجری کیلئے زیرعلاج تھیں،برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر نے 1969میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا،انھیں شہرت 1977میں ان کے البم دی ورلڈ سٹارٹس ٹونائٹس سے ملی۔1983 میں انکے مشہور گانے ٹوٹل اکلیپس آف دی ہارٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ، بونی ٹیلر کے 18سے زائد البم ریلیز ہوئے ،بیشتر نے میوزک چارٹ پر دھوم مچائی۔