بعض لوگ دوسروں پر تنقید سے شہرت حاصل کر رہے ہیں:محمد احمد
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد نے آن لائن تنقید اور تنازعات پر مبنی مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
آج کل بہت سے لوگ بامقصد کام کرنے کے بجائے دوسروں پر تنقید کر کے شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں اب اداکاری اور لکھنا شاید کوئی مشکل پیشہ نہیں رہا، آج توجہ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ دوسروں پر تنقید کرنا اور تنازع کھڑا کرنا ہے ، کیونکہ اس قسم کا مواد سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments