رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کرنے کی وجہ بتا دی

رضوان علی جعفری نے ارینج  میرج کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (آئی این پی)اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کی وجہ بتا دی،انہوں نے کہا کہ ایک دوست نے مجھ سے کہا تھا کہ ماں اپنے بچوں کو خود ان سے بھی بہتر جانتی ہے۔

 کیونکہ وہ بچپن سے ان کی عادات اور مزاج کا مشاہدہ کر رہی ہوتی ہے ، اس لیے جب وہ جیون ساتھی کا انتخاب کرتی ہے تو کوشش کرتی ہے کہ ایسا شخص منتخب کرے جس کی عادات آپ سے ہم آہنگ ہوں، اسی لیے میں نے یہ فیصلہ اپنی والدہ پر چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ والدہ نے کئی رشتوں پر غور کیا اور آخرکار میری اہلیہ کا انتخاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...