شاہ رخ کیساتھ1روپے کے عوض کام ،جاوید شیخ نے وجہ بتا دی
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 2007 کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ صرف ایک روپے معاوضے پر کام کرنے کی پیشکش قبول کی تھی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی عاجزی اور خوش اخلاقی نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا بالی ووڈ کی اتنی بڑی فلم میں پاکستان کی نمائندگی کرنا مالی معاوضے سے کہیں زیادہ اہم تھا۔اداکار نے مزید بتایا کہ جب پروڈکشن منیجر نے اصرار کیا تو میں نے کہا کہ میں صرف 1 روپیہ بطور معاوضہ قبول کروں گا، ،فلم سازوں نے میرے جذبے اور خلوص کو سراہا، تاہم مجھے محض علامتی معاوضے کے بجائے ایسا معاوضہ دیا جو میری توقعات سے بھی زیادہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments