طلبہ احتجاج،فلم دھرندھر کی اداکارہ عائشہ خان گرفتار

طلبہ احتجاج،فلم دھرندھر کی  اداکارہ عائشہ خان گرفتار

ممبئی (آئی این پی)فلم دھرندھر سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان کو تعلیمی اصلاحات کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی کوشش کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا، جبکہ اس کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

پولیس اہلکار اداکارہ کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا رہے ہیں۔ عائشہ خان نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ کوئی نعرہ لگایا تھا اور نہ ہی کوئی تقریر کی تھی، اس کے باوجود انہیں حراست میں لے لیا گیا،دھکے بھی دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...