سپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج ، عالمی مقبولیت کا معترف
کراچی (این این آئی) گلوکار عاطف اسلم 31 جولائی کو اپنے نئے البم صبح آئے نا ریلیز کرنے کی تیاری کررہے ہیں، اسکے ساتھ ساتھ اسپاٹیفائی بھی عاطف اسلم کے اس شاندار سفر اور ورثے کو خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے۔
سپاٹیفائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں، ان کے 3 کروڑ سے زائد ماہانہ سامعین ہیں، جبکہ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں سنی جا رہی ہے ۔گزشتہ ایک سال کے دوران سپاٹیفائی پر عاطف اسلم کی 96 فیصد سٹریمز پاکستان سے باہر ہوئیں ۔سپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا ہم سپاٹیفائی پر دیکھ رہے ہیں کہ یہ جذباتی رشتہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مزید بڑھ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments