اتنی بدصورتی اکٹھی نہیں دیکھی، کنگنا کا طلبہ احتجاج پر ردعمل
ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ و بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ احتجاج کی وائرل ویڈیوز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مظاہرین کے انداز اور زبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
کنگنا رناوت نے سٹوری میں احتجاج سے متعلق ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں انتہائی ناگوار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک جگہ پر اتنی بدصورتی کبھی نہیں دیکھی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جین زی احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر مجھے شدید ناگواری محسوس ہوئی کیونکہ مظاہرین کا گفتگو کرنے کا انداز اور استعمال کی جانے والی زبان بہت نامناسب تھی۔کنگنا نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ ایسے نوجوانوں کو کون پیدا اور پرورش کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments