متعدد لکھاری اے آئی سے ڈرامے لکھتے ہیں:محمد احمد

متعدد لکھاری اے آئی سے ڈرامے لکھتے ہیں:محمد احمد

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد لکھاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ڈرامے تحریر کر رہے ہیں ۔

سید محمد احمد نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لکھاری موجود ہیں تاہم پروڈیوسرز اکثر ریٹنگ اور وائرل مواد کی خاطر ان کی تحریروں میں من مانی تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔ سید محمد احمد نے دعویٰ کیا کہ آج کل کئی لکھاری مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مکالمے مقامی زبان، ثقافت اور معاشرتی انداز سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک معیاری ڈرامہ لکھنے میں انہیں تقریبا 10 سے 11 ماہ لگتے ہیں اس لیے ایک ہی وقت میں کئی ڈرامے تحریر کرنا انسانی طور پر ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...