سلطان راہی کے بیٹے حیدر ،فردوس جمال پر برس پڑے

سلطان راہی کے بیٹے حیدر ،فردوس جمال پر برس پڑے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے اور اداکار حیدر سلطان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے اپنے والد سے متعلق دئیے گئے ریمارکس پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔

حیدر سلطان نے ٹک ٹاک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے بارے میں غیر ضروری باتیں کی گئیں، فردوس جمال! آپ سینئر ہیں، لیکن آپ کون ہوتے ہیں میرے والد کے بارے میں اس طرح بات کرنے والے ؟ سلطان راہی ایک عظیم اداکار اور بہترین انسان تھے ، پوری دنیا ان کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے ، آپ کی تنقید سے ان کی عظمت یا فن میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ بڑھاپے میں آپ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ؟ آپ اپنی سوچ کھو بیٹھے ہیں، سلطان راہی نے اپنی محنت سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو زندہ رکھا اور اسے عروج بخشا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...