ٹام کروز کی بیٹی نے والد کا نام ترک کر کے نئی شناخت اپنا لی
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم ‘کروز’ ترک کر دیا ہے ۔
امریکی میگزین پیپل کے مطابق اداکار کی 20 سالہ بیٹی نے اب اپنا نام سوری نوئلی رکھ لیا ہے ۔ وہ پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی ہیں۔سوری نے ‘نوئلی’ نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments