سلمان خان کا آسام کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم کا آغاز
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے انڈیا کی ریاست آسام میں شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مبینہ طور پر کئی مراحل پر مشتمل امدادی مہم شروع کر دی ۔
سلمان خان نے اپنی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے ذریعے آسام کے سلمان خان فین کلب سے رابطہ کیا اور متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا۔امدادی مہم کے پہلے مرحلے میں بینگ ہیومن نے ایس کے ایف سی آسام کے ساتھ مل کر سیواساگر میں متاثرہ افراد میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments