چڑیل کا طلبہ بارے بیان ناقابلِ قبول،راکھی کی کنگنا پر تنقید

چڑیل کا طلبہ بارے بیان ناقابلِ قبول،راکھی کی کنگنا پر تنقید

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت طلبہ کے خلاف بیان کے بعد بحث کی زد میں آ گئیں، اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کنگنا رناوت کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ چڑیل کا ملک کے طلبہ اور بیٹیوں کے بارے میں اس قسم کی زبان استعمال کرنا قابلِ قبول نہیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ آپ نے ایسا کیا کیا ہے کہ رکنِ پارلیمنٹ بن گئیں؟ اگر دوبارہ عوام کے درمیان جا کر الیکشن لڑیں تو شاید آپ کو ووٹ بھی نہ ملیں۔ راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو میں 2024میں چندی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کے ساتھ پیش آنے والے تھپڑ کے واقعے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اگر وہ اسی طرح متنازعہ بیانات دیتی رہیں تو انہیں عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...